پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے 2017ء کے امتحان میں داخلوں کی آن لائن رجسٹریشن کیلئے طلبا کی تعداد کی تفصیلات مانگ لیں

تفصیلات فراہم نہ کرنے والے سکولوں کے پانچویں اور آٹھویں کے طلباء آئندہ سال پیک کے امتحان میں شریک نہیں ہوسکیں گے‘ حکام

جمعرات 4 اگست 2016 14:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اگست ۔2016ء) پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے 2017ء کے امتحان میں داخلوں کی آن لائن رجسٹریشن کیلئے سکولوں سے طلبا کی تعداد کی تفصیلات مانگ لیں، تفصیلات فراہم نہ کرنے والے سکولوں کے پانچویں اور آٹھویں کے طلباء آئندہ سال پیک کے امتحان میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے تحت 2017ء میں ہونے والے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحان کے داخلوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے سکولوں سے طلباوطالبات کی تعداد کی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔

امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے کلسٹرز سنٹرز کو سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباوطالبات کی تعداد کو اپ ٹو ڈیٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔پیک حکام نے طلبا ء کی تعداد کو اپ ٹو ڈیٹ کرنے کے لئے کلسٹر سنٹرز میں کمپیوٹرز سمیت ڈیٹا انٹری آپریٹر بھی تعینات کردیئے ہیں تاکہ ویب سائٹ پرنئی معلومات ڈالی جاسکے۔

(جاری ہے)

پیک حکام کا کہنا ہے کہ اپ ٹو ڈیٹ انفارمیشن اکھٹی کرنے کا مقصد طلبا ء کی تعداد کے مطابق امتحانی سنٹرز تشکیل دینا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ معلومات فراہم نہ کرنے والے سکولوں کے طلبا ء آئندہ سال امتحان نہیں دیں سکیں گے۔پیک حکام کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ سال پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحان کی آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز 31اکتوبرسے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :