لاہور‘محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری کالجز کے طلباء کی ٹرانسپورٹ فیس میں اضافہ کر دیا ،نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 4 اگست 2016 14:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اگست ۔2016ء) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری کالجز کے طلباء کی ٹرانسپورٹ فیس میں اضافہ کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،جبکہ طلباء نے ٹرانسپورٹ فیس میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم حاصل کرنا پہلے ہی بہت مشکل ہو چکا ہے، مزید مشکلات نہ برھائی جائیں اور فیصلہ فوراً واپس لیا جائے ۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے فیسوں کے اضافے سے پریشان سرکاری کالجز کے طلبا ء کے مسائل کم کرنے کی بجائے مزید بڑھا دئیے ہیں اور فیسوں میں اضافے کے بعداب ٹرانسپورٹ فیس میں بھی اضافہ کر کے اسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب ہرسرکاری کالج سالانہ ٹرانسپورٹ فیس کے ساتھ ماہانہ فیس بھی وصول کر یگا ۔

(جاری ہے)

اب ماہانہ ٹرانسپورٹ فیس کی مد میں طلباسے 800سے لیکر 1ہزار تک وصول کیے جائیں گے جبکہ اس سے قبل سالانہ 500روپے فیس چالان کے ذریعے وصول کیے جاتے تھے ۔ طلبانے ٹرانسپورٹ فیس میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ ہر طالب علم سے ٹرانسپورٹ فیس وصول کرتی ہے مگر ہر طالب علم کالج ٹرانسپورٹ کا استعمال نہیں کرتا ۔ اس کے باوجود بھی طالب علم فیس ادا کرتے ہیں تاہم اب اس فیس کی وصولی کا فارمولابھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور ماہانہ فیس وصولی کا فیصلہ کیا گیا ہے جو سرا سر ناانصافی ہے جسے واپس لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :