میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلباء طالبات میں تقسیم انعا ما ت کی تقر یب کا انعقاد

جمعرات 4 اگست 2016 15:20

بھکر۔4 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اگست۔2016ء)ڈی سی او احمد مستجاب کرامت نے کہاہے کہ حصول تعلیم کے سفر میں اعلیٰ کامیابیاں حاصل کرنے والے طلباء وطالبات باعث افتخار ہوتے ہیں ، ایسے ہونہار طلباء وطالبات نہ صرف اپنے اداروں اور اساتذہ کیلئے اعزاز کی حیثیت رکھتے ہیں بلکہ اپنے والدین کا سربھی فخر سے بلند کردیتے ہیں۔ڈی سی او نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں انہوں نے میٹرک کے امتحان میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات میں کیش پرائزز اور شیلڈز تقسیم کیں۔

اس خصوصی تقریب میں سکول کے ایڈمنسٹریٹر اے سی بھکر علی اختر سیف اللہ اور دیگر پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات اورانکے اساتذہ بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او احمد مستجاب کرامت نے پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات ،انکے اساتذہ اور والدین کو مبارک باد دی اور کہاکہ امتحان میں اعلیٰ نمبروں سے کامیابی حاصل کرنیوالے بچوں نے اپنی صلاحیتوں کاا ظہار کیاہے جبکہ یہ امر ان کے محنتی اساتذہ کی اعلیٰ تدریسی کاوشوں کا بھی ثبوت ہے۔

تقریب سے رفیق احمد خان نیازی ایڈووکیٹ ،ملک عادل نذیر اتراء،محمد شاہد رانااورسکول کے اساتذہ نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ امتحان میں طلباء وطالبات کی حاصل کردہ پوزیشنز ڈسٹرکٹ پبلک کی انتظامیہ واساتذہ اور والدین کیلئے بہت بڑے اعزازکا درجہ رکھتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کامیابیوں کی بدولت بچوں میں مزید محنت ولگن کا جذبہ تقویت پائے گا۔تقریب کے آخرمیں ڈی سی او احمد مستجاب کرامت نے پوزیشن ہولڈر بچوں میں کیش پرائززاورشیلڈز تقسیم کیں اوران کے اساتذہ میں میرٹ ایوارڈزتقسیم کیے۔