بھارتی وزیر داخلہ کے سارک کانفرنس کے دوران بار با ر واش روم کے پھیرے ، 6سے 8مرتبہ چکرلگایا

راج ناتھ سنگھ واش روم کے بہانے موبائل فون پر کانفرنس کی اندرونی کہانی سے اپنے ملک کی اہم شخصیت کو آگاہ کر تے رہے ، کانفرنس کی اندرونی کہانی

جمعرات 4 اگست 2016 22:50

بھارتی وزیر داخلہ کے سارک کانفرنس کے دوران بار با ر واش روم کے پھیرے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 اگست ۔2016ء ) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کے دوران بار باراٹھ اٹھ کر واش روم جاتے رہے ، راج ناتھ سنگھ موبائل فون کے ذریعے کانفرنس کی اندرونی کہانی سے اہم بھارتی شخصیت کو آگاہ کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کے انتہائی اہم سیشن کے دوران راج ناتھ سنگھ کانفرنس ہال سے نکل کر واش روم کی طرف جاتے رہے اور تین گھنٹوں کے دوران 6 سے8 مرتبہ انہوں نے واش روم استعمال کیا ۔

ذرائع کے مطابق راج ناتھ سنگھ واش روم کے بہانے موبائل فون پر کانفرنس کی اندرونی کہانی سے اپنے ملک کی اہم شخصیت کو آگاہ کر رہے تھے ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کے سخت خطاب کے بعد راج ناتھ سنگھ کانفرنس روم سے چپکے سے نکل گئے۔

متعلقہ عنوان :