محبت اوربھائی چارے کی فضاء کوعلماء قانون کے قریب لائیں،سیدنذرات علی

جمعرات 4 اگست 2016 22:57

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 اگست ۔2016ء ) محبت اور بھائی چارے کی فضاء کو علماء قانون کے اتنا قریب لائیں کہ کسی شر پسند،انتہا پسند میں یہ جرات پیدا نہ ہو کہ وہ ہمارے علاقے کا سکھ چین تباہ و برباد کرے ،اے سی سید نذار ت علی ۔

(جاری ہے)

اے سی آفس اٹک میں عید الضحیٰ اور محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے سی سید نذار ت علی نے تحصیل کی سطح پر شیعہ و سنی مسلک امن کمیٹیوں کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ا س موقع پرڈی ایس پی صدر سرکل حفیظ احمد اولکھ،ٹی ایم او سردار آفتاب احمد، ڈویثرنل امن کمیٹی کے ممبر سید خادم حسین نقوی ،شیر باز ،آفتاب احمد،تحسین اللہ ،مفتی امیر زمان کے علاوہ دیگر ممبران بھی شامل تھے ،سید نذارت علی نے کہا کہ قانون ایسا کلیہ ہے جو ریاست کے تمام افراد پر لاگو ہوتا ہے ہمیں امن و امان کے قیام کی خاطر تمام مکاتب فکر سے تعاون کی امید ہے اور علماء قیام امن کے لیے علاقہ کی فضاء کو پر امن بنانے کے لیے اپنا بھر پور کرداد ادا کریں انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کا اجلاس بلانے کے مقصد میں دو باتیں شامل تھیں جس میں عید الضحیٰ پر جانوروں کی اکھٹی کی جانے والی کھالوں پر نظر رکھی جائے تا کہ وہ منظور شدہ ادارے تک پہنچ سکیں انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ضلعی اور ڈویثرنل سطح پر قیام امن کو بہتر بنانے کے لیے آپ حضرات کو بار بار تکلیف دی جائے گی انہوں نے کہا کہ امن کے حوالے سے ممبران امن کمٹیاں تاجران اور دوسری تاجر ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :