صوبہ بھر میں سرکاری سکولوں میں جشن آزادی کی تقریبات ، یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائیگا‘ رانا مشہود احمد
فلاور والز ، ثقافتی فلوٹس، مشاعرے ، مصوری ، سپورٹس مقابلے ، آتشبازی کے مظاہرے بھی ہوں گے‘سربراہ سٹیئرنگ کمیٹی صوبائی وزیر تعلیم کا یوم پاکستان کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب
ہفتہ 6 اگست 2016 19:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منا نے کے حوالے سے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں رنگا رنگ تقریبات کا آغازیکم اگست سے ہو چکا ہے۔ چلڈرن لائبریری میں 14اگست کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوئی وزیر رانا مشہوداحمد نے کہاکہ یونین کونسل ، تحصیل ، ضلع اور صوبائی سطح پر تعلیمی اداروں میں تقریری ، تحریری مقابلے اور سپورٹس کے مقابلوں ، سیمینارز،مشاعروں سمیت ملی ترانوں و مصوری کے مقابلے جاری ہیں۔
یوم آزادی کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔زندہ قومیں اپنی آزادی کو شایان شان طریقے سے مناتی ہیں۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ارض وطن ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔آزادی کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ان کامزید کہنا تھا کہ 14اگست جدو جہد آزادی کے عظیم مجاہدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن شاہداقبال، سپورٹس اور آرکائیو ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان او رنمائندو ں نے شرکت کی۔ رانا مشہود احمدنے بتایا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں یوم آزادی کا دن شاندا ر طریقے سے منایا جائے گا اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ اٹھا نہ رکھا جائے گا۔ یوم آزادی کے حوالے سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصاً نوجوان طبقے کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر پنجاب حکومت کے تمام محکمے خصوصی پروگرام ترتیب دیں گے۔جشن ِ آزادی کے موقع پر فلاور والزکی تنصیب، ثقافتی فلوٹس کے ساتھ ساتھ صوبائی دارلحکومت کے مختلف پارکس میں آتش بازی کامظاہرہ بھی کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.