فلم ”موئن جو دڑو“ نے ریلیز سے قبل 60 کروڑ روپے کمالیے

پیر 8 اگست 2016 12:22

فلم ”موئن جو دڑو“ نے ریلیز سے قبل 60 کروڑ روپے کمالیے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست۔2016ء) بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہرتیک روشن کی 12 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ”موئن جو دڑو“ نے ریلیز سے قبل ہی 60 کروڑ انڈین روپے کمالیے ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہدایتکار آسوتوش گواریکر کے اس فلم کے سیٹلائیٹ رائٹس 45 کروڑ روپے میں فروخت کیے گئے جبکہ اے آر رحمان کے تیار کردہ موسیقی کے حقوق 15 کروڑ روپے میں فروخت کیے گئے ہیں۔

یہ فلم 120 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی ہے تاہم فلمسازوں پراعتماد ہیں کہ یہ سینماؤں میں ریلیز ہونے کے بعد اخراجات پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے منافع کمانے میں کامیاب رہے گی۔اس فلم میں ہرتیک روشن اور پوجا ہیج مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔اس فلم میں ہزاروں سال پہلے کی وادی سندھ کی تہذیب کو پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس فلم کا مقابلہ اکشے کمار کی رستم سے ہوگا اور یہ 2016 میں دو بڑی فلموں کا پہلا ٹکرآ ہوگا۔

2014 میں فلم بینگ بینگ کے دو سال بعد موئن جو دڑو کے ذریعے ہرتیک روشن ایک بار پھر پردہ اسکرین میں واپسی کررہے ہیں۔دوسری جانب بولی وڈ کی جان سے ہرتیک روشن کی بجائے اکشے کمار کی فلم رستم کی سپورٹ زیادہ کی جارہی ہے۔سلمان خان، رنویر سنگھ اور سونم کپور نے اس حوالے سے خصوصی ویڈیوز اپنے سماجی رابطوں کے اکآنٹس پر جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :