انگریزی سمیت کئی اعلیٰ ڈگریوں کا حامل لاہور کا محنت کش رکشا ڈرائیور
محمد سلیم نے انگریزی، تاریخ و مطالعہ پاکستان میں ایم اے اور بی ایڈ کر رکھا ہے محمد سلیم رکشا بھی چلاتا ہے اور اپنی تحریر کردہ انگلش گرامر کی کتاب بھی فروخت کرتا ہے
پیر 8 اگست 2016 17:47
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء ) پاکستان میں با صلاحیت افراد کی کمی ہے اور نا ہی پڑھے لکھے محنت کشوں کی، بس اگر ضرورت ہے تو ان افراد کو وسائل فراہم کرنے اور ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی، اس بات کا اندازہ لاہور کے رکشا ڈرائیور محمد سلیم کے جذبے سے لگایا جا سکتا ہے دیکھنے میں تو معمولی سا ڈرائیور معلوم ہوتا ہے لیکن حقیقت میں وہ انگریری سمیت 4 اعلیٰ ڈگریاں رکھتا ہے۔
لاہور کا محمد سلیم ایم اے انگریزی، ایم اے تاریخ و مطالعہ پاکستان اور ایم ایڈ کی ڈگریوں کا حامل ہونے کے باوجود دن بھر رکشا چلاتا ہے اور انگلش گرامر سے متعلق اپنی تحریر کردہ کتاب بھی فروخت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ محمد سلیم دوران سفر اپنے مسافروں کو انگریزی سے آگاہی فراہم کرتا ہے۔(جاری ہے)
درس وتدریس سے والہانہ محبت رکھنے والے محمد سلیم کینزدیک حلال رزق کمانا مشن ہے اور اس کی تکمیل میں اس نے غربت کو کبھی آڑے نہیں آنے دیا۔
40 سال سے جلائی علم کی شمع محمد سلیم نے بجھنے نہیں دی اور وہ اب بھی اپنے تعلیمی اور تخلیقی کاموں کو مزید آگے بڑھانے کا خواہش مند ہے۔محمد سلیم پاکستان کا فخر ہے جس نے بیروزگاری کو بہانہ بنانے کی بجائے زندگی کی تلخ حقیقوں سے بہادری کے ساتھ لڑنا سیکھا ہے اور ہمیں بھی محمد سلیم سے سبق سیکھنا چاہیئے۔۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.