کوئٹہ میں وزیر اعظم کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پوری طاقت کے ساتھ کارروائیاں کی جائیں، دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جن کا جدید مربوط طریقہ سے مؤثر جواب دیا جانا چاہئے،ریاست کے تمام سیکورٹی اداروں کو ہدایت
پیر 8 اگست 2016 21:49
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ریاست کے تمام سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پوری طاقت کے ساتھ کارروائی کریں، دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جن کا جدید مربوط طریقہ سے مؤثر جواب دیا جانا چاہئے۔ وہ پیر کو گورنر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو سول ہسپتال میں دہشت گرد حملہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اﷲ زہری، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، ڈی جی ملٹری آپریشنز اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.