کوئٹہ خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے وکلا اوردیگر افراد کی تدفین کاسلسلہ جاری رہا
منگل 9 اگست 2016 16:36
(جاری ہے)
انہیں دیکھتے ہی ہر عام وخاص کے چہرے پر مسکراہٹ چھا جاتی لیکن سانحہ سول ہسپتال میں وہ خود لقمہ اجل بن گئے جس کے باعث نہ صرف اس کی وکلاء برادری سوگوار ہوئی بلکہ اس کا ہر جاننے والا بھی اپنے آنسو ؤں کو نہ روک پایا اس کے علاوہ سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونیوالے خودکش حملے میں شہید ہونیوالے وکیل رہنماء و اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کے چھوٹے بھائی عسکر خان اچکزئی کو منگل کو ان کے آبائی علاقے مردہ کاریز چمن میں سپرد خاک کردیاگیا ،نماز جنازہ میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک اچکزئی ،ڈاکٹرعنایت اللہ ،حاجی نظام الدین کاکڑ،عبدالمالک پانیزئی ،نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی ،مابت کاکا ڈسٹرکٹ چیئرمین کوئٹہ ملک نعیم بازئی ،عبدالباری کاکڑ،ساجد ترین ایڈووکیٹ سمیت قبائلی ،سیاسی عمائدین سمیت علاقے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔
ایمل خان عشے زئی ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ بھی چمن میں ادا کیاگیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعدازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیاجبکہ بشیراحمدایڈووکیٹ کو پشین کے علاقے یار میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپر دخاک کردیاگیا۔فیروز خان ترین ایڈووکیت کو کلی ملک یار ،محمداسماعیل کلی کربلا ،شیر گل خان کو کلی داویان اجرم ،نوراللہ خان کاکرایڈووکیٹ کوپشین بازار،ناصر خان کاکڑایڈووکیٹ کو کلی زرغون خانوزئی ،سید ضیاء الدین ایڈووکیٹ کو کلی حاجیزئی میں سپرد خاک کردیاگیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.