نواز مودی دوستی کا خمیازہ کب تک قوم بھگتے گی‘میاں محمود الر شید
بھارت کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے، پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑا جا رہا ہے، بلوچستان میں مداخلت کی جا رہی ہے کیا حکومت عالمی برادری میں معاملہ اٹھانے سے پہلے مزید لاشوں کا انتظار کر رہی ہے‘مظاہرے میں خطاب، صحافیوں سے گفتگو
منگل 9 اگست 2016 19:55
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ قوم سفاک دشمن اور نا اہل حکمرانوں کے رحم و کرم پر ہے، بد قسمتی سے عوام کا تحفظ حکمرانوں کی ترجیح نہیں، دہشت گرد حملوں سے پر امن قوم کے حوصلے اور عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، پوری قوم دہشت گرد ی کیخلاف ہے، فوج کوئٹہ کو خون میں نہلا کر پوری قوم کو سوگ میں مبتلا کرنے والے عناصر کو نشانہ عبرت بنائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وکلاء سے گفتگو کرتے اور احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ بلوچستان میں بھارت مداخلت کر رہا ہے لیکن اسے جاندار انداز میں عالمی برادری کے سامنے کیوں نہیں پیش کیا جاتا؟ ۔(جاری ہے)
انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت مزید لاشوں کا انتظار کر رہی ہے، کشمیر کے معاملے پر حکومت خاموش ہے، بھارت پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑ رہا ہے پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف ہے آخر حکومت کیوں نہیں عالمی برادری کو بھارتی دہشت گردی سے آگاہ کرتی؟ ۔
میاں محمود الر شید نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف بھارتی ہم منصب مودی سے اچھے تعلقات اور دوستی رکھتے ہیں تو کیوں اس کا فائدہ عوام کو نہیں ملتا؟ اس دوستی کا خمیازہ قوم کب تک بھگتے گی۔ بعد ازاں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کو کرپشن سے پاک اور عدل وانصاف پر مبنی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے، اسکی ساری جدو جہد یکساں نظام کے رائج کیلئے ہے، تحریک احتساب ان حکمرانوں کیخلاف ہیں جنہوں نے ملکی دولت لوٹی اور وسائل کا بے رحمانہ استعمال صرف اپنے ذاتی مفاد میں کیا، یہاں حکمرانوں قوم سے ٹیکس لیتے ہیں لیکن خود ادا نہیں کرتے، ایک عام آدمی اور اشرافیہ کیلئے الگ الگ قوانین بنارکھے ہیں، معمولی چوری پر عام آدمی کو جیل پھیج دیا جاتا ہے لیکن قوم کے اربوں کھربوں لوٹنے والے آزاد گھوم رہے ہیں ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں یہاں تک کہ ملکی ادارے بھی انکا احتساب نہیں کرتے ، انہیں عدالتوں سے بھی ریلیف مل جاتا ہے۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ تحریک انصاف کی تحریک کا مقصد ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو قانون کو کٹہرے میں لایا جائے، انہوں نے کہا کہ تحریک احتساب ضرور کامیاب ہو گی کیونکہ یہ عام آدمی کی آواز ہے اور نہ صرف قوم اسکی حمایت کر رہی ہے بلکہ کرپشن کیخلاف تمام اپوزیشن جماعتیں بھی یک زبان ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.