وزیراعلیٰ شہبازشریف کاسی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ،زخمیوں کی عیادت کی اورانہیں پھول دیئے
پنجاب کے عوام کی طرف سے آپ کے لئے یکجہتی کا پیغام اور ہمدردی کے جذبات لے کرآیا ہوں ‘شہبازشریف ہمیں یقین تھا کہ شہبازشریف ہماری عیادت کے لئے ضرورآئیں گے،ان جیسا رحم دل انسان نہیں دیکھا‘زخمیوں کی گفتگو
منگل 9 اگست 2016 21:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کوئٹہ گئے اورسی ایم ایچ کوئٹہ میں سانحہ کوئٹہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کوئٹہ میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثناء اﷲ زہری سے ملاقات کی اورشہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے ساڑھے سات کروڑروپے(75ملین روپے) کا چیک دیااور ہر طرح کی مدداورعلاج معالجے کی پیشکش کی۔وزیر اعلی نے کہا کہ دہشت گرد دھرتی کا ناسور ہیں اور ہم سب نے ملکر پاک دھرتی سے اس لعنت کو پاک کرنا ہے- میرا ایمان ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو دنیا اور آخرت میں عبرتناک انجام کا سامنا کرنا پڑے گا-اس سانحہ میں جو چلے گئے ہیں انہیں واپس نہیں لایا جا سکتا لیکن پنجاب حکومت سانحہ کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے سب کچھ کرنے کے لئے تیار ہے - شہداء کے بچے اگر چاہیں تو انہیں پنجاب میں تعلیم اور ان کے دیگر اخراجات برداشت کرنے کے لئے بھی تیار ہیں - وزیر اعلی نے کہا کہ میں نے زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور اس ضمن میں اگر زخمیوں کو پنجاب منتقل کرنا ہو تو اس کے لئے بھی ہر ممکن مدد کریں گے - انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر پنجاب میں سوگ کا سما ں ہے اور کوئٹہ کا دکھ پورے پاکستان کا دکھ ہے - ایک بھی انسانی جان کا ضائع ہونا المیہ ہے - دہشت گردوں نے کئی قیمتی ہیرے ہم سے چھین لئے ہیں جن میں ہمارے نامور وکیل، صحافی ، ڈاکٹرز اور سیکورٹی اہلکار شامل ہیں-وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اﷲ زہری نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے حوصلے بلند ہیں اور ہم پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی آمد پر ان کے شکرگزار ہیں اوران کی یہاں آمد سے ہمارے حوصلے بڑھے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.