مقبوضہ کشمیر میں ا نسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں بند کرائی جائیں
حق خود ارادیت کیلئے سلامتی کونسل کو قرار دادوں پر بھی عمل کرایا جائے،کہ بھارتی افو اج کے مظالم ناقبول ہیں، طاقت استعمال اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، برہان وانی کے قتل کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں وزیر اعظم نوا زشریف کااقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کو خط
منگل 9 اگست 2016 22:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ا نسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں بند کرائی جائیں ‘ حق خود ارادیت کیلئے سلامتی کونسل کو قرار دادوں پر بھی عمل کرایا جائے۔ ترجمان دفتر خاجہ کے مطابق منگل کو وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کو خط لکھا جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں بند کرائی جائیں۔
حق خود ارادیت کیلئے سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر بھی عمل کرایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں متعدد کشمیری شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ چھرے والی بندوقوں کے استعمال سے متعدد معصوم کشمیریوں کی بینائی ضائع ہوئی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بھارتی افو اج کے ایسے مظالم ناقبول ہیں۔ طاقت استعمال اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔
شہریوں کو ہسپتال جانے سے روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا گیا۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو زخمیو ں کا علاج کرنے سے روکا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔ ریاستی دہشت گردی سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے مظالم کی تحقیقات کرائی جائیں اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی کے قتل کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ جموں اور کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کرایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.