وزیراعلیٰ پنجا ب کی سی ایم ایچ میں سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت
بلوچستان کے وزیراعلیٰ سے ملاقات،شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ،زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا وزیراعلیٰ پنجاب نے ثناء اﷲ زہری کو شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے ساڑھے7 کروڑروپے کا چیک دیا میرا ایمان ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو دنیا اور آخرت میں عبرتناک انجام کا سامنا کرنا پڑے گا، پنجاب حکومت سانحہ کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار ہے ، شہداء کے بچے اگر چاہیں تو انہیں پنجاب میں تعلیم اور ان کے دیگر اخراجات برداشت کرنے کے لئے بھی تیار ہیں، شہباز شریف کی پیشکش
منگل 9 اگست 2016 22:16
لاہور/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کوئٹہ گئے اورسی ایم ایچ کوئٹہ میں سانحہ کوئٹہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کوئٹہ میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثناء اﷲ زہری سے ملاقات کی اورشہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے ساڑھے سات کروڑروپے(75ملین روپے) کا چیک دیااور ہر طرح کی مدداورعلاج معالجے کی پیشکش کی۔وزیر اعلی نے کہا کہ دہشت گرد دھرتی کا ناسور ہیں اور ہم سب نے ملکر پاک دھرتی سے اس لعنت کو پاک کرنا ہے- میرا ایمان ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو دنیا اور آخرت میں عبرتناک انجام کا سامنا کرنا پڑے گا-اس سانحہ میں جو چلے گئے ہیں انہیں واپس نہیں لایا جا سکتا لیکن پنجاب حکومت سانحہ کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے سب کچھ کرنے کے لئے تیار ہے - شہداء کے بچے اگر چاہیں تو انہیں پنجاب میں تعلیم اور ان کے دیگر اخراجات برداشت کرنے کے لئے بھی تیار ہیں - وزیر اعلی نے کہا کہ میں نے زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور اس ضمن میں اگر زخمیوں کو پنجاب منتقل کرنا ہو تو اس کے لئے بھی ہر ممکن مدد کریں گے - انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر پنجاب میں سوگ کا سما ں ہے اور کوئٹہ کا دکھ پورے پاکستان کا دکھ ہے - ایک بھی انسانی جان کا ضائع ہونا المیہ ہے - دہشت گردوں نے کئی قیمتی ہیرے ہم سے چھین لئے ہیں جن میں ہمارے نامور وکیل، صحافی ، ڈاکٹرز اور سیکورٹی اہلکار شامل ہیں-وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اﷲ زہری نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے حوصلے بلند ہیں اور ہم پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی آمد پر ان کے شکرگزار ہیں اوران کی یہاں آمد سے ہمارے حوصلے بڑھے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ" بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.