سی پیک منصوبے سے سنکیانگ اور پاکستان کے درمیان باہمی روابط اور تعاون کو فروغ ملے گا،مشاہد حسین
بدھ 10 اگست 2016 15:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اپریل سے چین اور پاکستان نے سی پیک منصوبے کی تعمیراتی سر گرمیوں میں تیزی لائی ہے۔
اس ضمن میں توانائی، نقل و حمل کی بنیادی تنصیبات اور گوادر بندرگاہ کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہو ں نے کہارواں سال اپریل میں سنکیانگ کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت گوادر بندر گارہ کی تعمیر، نقل و حمل کی بنیادی تنصیبات، توانائی اور پیداوار ی صلاحیت کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔اس دورے کے دوران سنکیانگ اور پاکستان کے کاروباری اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستحط کیے گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں منقعدہ کرامے فورم کے بعد گوادر اور کرامے شہر کے درمیان تعلیم اور طب کے شعبوں میں باہمی تعاون کے معاہدے کے تحت پندرہ پاکستانی ڈاکٹرز اور اساتذہ کو کرامے میں تربیت فراہم کی گئی ہے۔ رواں سال اپریل میں کرامے شہر کی جانب سے گوادر زون کے لئے ایمبولنس اور سکول یونیفارم سمیت دیگر سازوسامان بھی فراہم کیا گیا ہے اور گوادر کی عوام کے لئے تعلیمی و تربیتی پروگراموں کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔آئندہ دس سالوں میں کرامے کی جانب سے گوادر اور پاکستان کے دوسرے علاقوں کے دو سو طالب علموں کو پرائمری اور ہائی سکول کی سطح پر تعلیم فراہم کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کا انکشاف
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.