شہری گمشدہ اور لاپتہ ہونے والے بچوں کے متعلق 15پر اطلاع دیں‘ایس پی مجاہد سید کرار حسین
بدھ 10 اگست 2016 18:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے علاوہ روزمرہ کے معمولات میں درپیش آنے والے مسائل وان کے تدارک کیلئے 15پر اطلاع دیں۔عوام الناس سے انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقداما ت کیے جارہے ہیں شہری کسی بھی حادثہ،لڑائی جھگڑاٹریفک حادثہ ،آگ لگنا یا کوئی مشکوک شخص و چیز کے علاوہ دیگر مختلف ہیڈز میں جن میں وہیکل بریک ڈاؤن یا کوئی دیگر رہنمائی ومسئلہ ہو تو ریسکیو15پر اطلاع دیں پولیس فورا حرکت میں آئے گی۔
انہوں نے بالخصوص موجودہ حالات کے تناظر میں عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی گمشدگی یا لاپتہ ہونے کے حوالہ سے ریسکیو15پر اطلاع دیں اور کسی بھی ایسے مشکوک شخص کو دیکھیں تو قانون کو ہاتھ میں لینے کی بجائے فی الفور مقامی پولیس ،ایمرجنسی 15پر مطلع کریں تاکہ پولیس فوراـ حرکت میں آئے اور ایسے مشکوک افراد کو حراست میں لے کران کے خلاف قانونی تحرک کیا جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کے اکژ دیکھنے میں آیا ہے کہ شہری مبینہ اغواء کار کو پکڑ کر بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیتے ہیں جو کہ ایک مہذب معاشرے کی اقدار کے منافی ہے لہذا شہریوں سے التماس ہے کہ وہ بلا خوف و خطرریسکیو15پر پولیس کو مطلع کریں جوکہ راؤنڈ دی کلاک اپنے فرائض سرانجام دے رہیں ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.