نالہ بھیڈ میں پانی بھرنے سے انتظامیہ حرکت میں آگئی
محمد علی بدھ 10 اگست 2016 19:53
سیالکوٹ (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء)سیالکوٹ شہر میں شدید موسلا دار بارش سے نالہ بھیڈ میں گنجائش سے زائد پانی آنے سے پانی کناروں سے باہر نکل آیا جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ صوبائی وزیر زکوة و عشر پنجاب و چیئرمین کیبنٹ کمیٹی سیالکوٹ ملک ندیم کامران نے نشیبی علاقوں سے بارشی اور نالہ بھیڈ کے پانی کی فوری نکاسی کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ہر ممکن اقدامات کرنے کی تلقین کی اور اس سلسلہ میں وقتا فوقتا ہدایات جاری کرتے رہے ۔
ڈی سی او نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ سیالکوٹ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں بدھ کی صبح94ملی میٹر موسلا دار بارش کی وجہ سے نالہ بھیڈ میں طغیانی آنے سے رنگپورہ، خادم علی روڈ ، ڈیفنس روڈ اور کشمیر روڈ کے ملحقہ علاقوں میں بارشی پانی جمع ہوگیا تھا تاہم ٹی ایم اے کی جانب سے بروقت اقدامات سے بارش تھم جانے کے صرف چار گھنٹے بعد ہی شہر کے علاقوں جن میں امام صاحب روڈ، حاجی پورہ روڈ، شہاب پورہ روڈ، چرچ روڈ، تحصیل بازار، ٹرنک بازار، کچہری روڈ، جیل روڈ اوردارہ آرائیاں سے ڈی واٹرنگ سیٹوں ، ڈسپوزل اسٹیشنوں اور سینی ٹیشن کے عملہ کے ذریعے پانی کا اخراج کرلیا گیا جبکہ آئندہ چند گھنٹوں میں رنگپورہ سے بھی پانی کا نکاس کرلیا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.