چور کی داڑھی میں تنکا،کوئٹہ دھماکے کو 3روز گزرنے کے باوجود بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی مذمتی بیان سامنے نہ آیا، اس معنی خیز خاموشی کے بعد واقعہ میں بھارت کے ملوث ہونے بار ے شکوک وشبہات مزید تقویت پکڑنے لگے
بدھ 10 اگست 2016 21:33
اسلام آباد/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) چور کی داڑھی میں تنکا،کوئٹہ دھماکے کو 3روز گزر جانے کے باوجود بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی مذمتی بیان سامنے نہ آیاجس پر دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے بار ے میں شکوک وشبہات مزید تقویت پکڑنے لگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے خودکش حملے جس میں 75افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوئے تھے کو 3روز گزر چکے ہیں تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی مذمتی بیان سامنے نہ آیا جس پر ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی دھماکے کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کے ہاتھ سے متعلق شکوک وشبہات مزید تقویت پکڑتے جارہے ہیں۔
ملکی اور بین الاقومی سطح پر تجزیہ کاروں ،سیاستدانوں اور میڈیا کی جانب سے دھماکے پر بھارت کی جانب سے کوئی مذمتی بیان سامنے نہ آنے پر تشویش ظاہر کی جارہی ہے اور اس حملے کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کے اشارے مل رہے ہیں۔(جاری ہے)
بھارت کی جانب سے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرنے کی بجائے پاکستان پر آئے روز بے بنیاد الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
ایک طرف کوئٹہ میں ہونے والے افسوسناک واقعہ پر عالمی برادری اس بزدلانہ حملے کی مذمت کر رہی ہے وہیں بھارت کے نام نہاد صحافی کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی پر ایک دوسرے کو مبارکبادیں پیش کرتے رہے جس سے ملک دشمن عناصر کا واضح اندازہ لگایا جا سکتاہے ۔ برطانوی ویب سائٹ کے مطابق ایک بھارتی صحافی نیتن جوشی نے ایک دوسرے صحافی رام گوہا کو ٹوئٹ کیا جس میں نیتن جوشی نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ وانی کو سپوٹ کر رہے تھے انہیں مبارک ہو کہ ایسی ہی ذہنیت رکھنے والے لوگوں نے کوئٹہ میں دھماکہ کیا ہے ۔ اس کے جواب میں رام گوہا نے لکھا کہ کوئٹہ دھماکے پر مبارک ہو ۔8اگست کو کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے خودکش حملے میں 75 کے قریب افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوئے تھے جس پر امریکہ، اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس، چین ، سعودی عرب، ایران،افغانستان،رومانیہ سمیت دیگر ممالک نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.