سانحہ کوئٹہ کے بعد ایک اور دھماکہ انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی ہے، اعتزاز احسن
جمعرات 11 اگست 2016 16:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزرات داخلہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہی ہے،ایجنسیوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور تمام انٹیلی جنس ایجنسیوں کے آپس میں رابطے مربوط بنانے میں وزرات داخلہ ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے آئے روز دھماکے ہورہے ہیں اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہاہے۔
سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ زخمیوں کے علاج کی ذمہ داری سندھ حکومت نے لی ،شہیدوں کے بچوں کی تعلیم کیلئے بھی ٹرسٹ بنانے کی تجویز دے رہے ہیں تاکہ ان کے تعلیم سے فارغ التحصیل ہونے تک اخراجات کا بندوبست ہوسکے۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چند روز پہلے اتنے بڑے سانحہ کے بعد ایک بار پھر کوئٹہ میں دھماکا سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے،نیشنل ایکشن پلان پر بالکل عمل نہیں کیا گیا،یہ دھماکہ وزرات داخلہ کی بہت بڑی ناکامی ہے۔ اس پر ان کو سوچنا چاہیے کہ وہ ان واقعات پر شرمندہ بھی ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہوتا تو دہشتگردی رک سکتی تھی۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے حکومت کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا،وزرات داخلہ کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ ان کے بیانات سے حکومت کمزورہورہی ہے مگر ہمیں خوف یہ ہے کہ حکومت کمزور ہوگئی تو ملک کمزور ہوجائے گا،وزیرداخلہ نے گذشتہ روز جان بوجھ کر اسمبلی میں تنازع کھڑا کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے لمبے لمبے اجلاس ہورہے ہیں مگر نتیجہ کچھ حاصل نہیں ہورہا اور دہشتگردی کے واقعات ویسے ہی جاری ہیں یہ تو ایسی ہی بندر والی بھاگ دوڑ ہے جس سے کچھ حاصل نہیں ہورہا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیرداخلہ نے کوئٹہ سانحہ پر یہاں آنے کی بھی زحمت نہیں کی وہ ڈرا ہوا ہے کہ لوگ میرے خلاف نعرے لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ کے رویے پر لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ اس کے پیچھے نواز شریف تو نہیں ہے،یہ میاں صاحب کی آستین کا سانپ ہیں جو انہیں ڈس رہے ہیں مگر انکو احساس نہیں ہورہا۔خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ حکو مت نے کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.