حکومت اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائے‘اعجاز چوہدری
اقلیتیں پاکستان کی برابر کے شہری ہے ،حکومتوں کی نا اہلی کی وجہ سے اقلیتیں آج عدم تحفظ کا شکار ہے‘سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب
جمعرات 11 اگست 2016 18:46
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) پاکستا ن تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں اپنے بنیادی حقو ق سے محروم ہے اقتدار میں آنے والے تمام حکمرانوں نے حقو ق دینے کے بجائے صلب کئے ہیں تحریک انصاف نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقو ق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اور پی ٹی آئی اقلیتوں کو یقین دلاتی ہے کہ اقتدار میں آ کر ان کے تمام مسائل حل کرے گی ، اقلیتیں پاکستان کا خوبصورت گلدستہ ہے اور انکا ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا اہم کردار ہے پی ٹی آئی نے اقلیتوں کو پلیٹ فارم مہیا کیا ہے کہ وہ آئیں اپنے مسائل کے حل کے لئے عمران خان کی قیادت میں سیاسی جد و جہد کریں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اقلیتوں کی ملک کے لئے گراں قدر خدمات اور قربانیوں کی دل سے قدر کرتی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کی برابر کے شہری ہے ،حکومتوں کی نا اہلی کی وجہ سے اقلیتیں آج عدم تحفظ کا شکار ہے۔پاکستان کو بنانے میں اقلیتوں نے قربانیاں دی ہے ،حکومت کی ذمہ داری ہے اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن ہوگا تو سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کریں گے ، تحریک انصاف نے ہمیشہ امن کے قیام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔پی ٹی آئی ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، حکمران نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کروانے میں بالکل سنجیدہ نہیں ،حکمران ملک کی نہیں صرف اپنی ترقی چاہتے ہیں ۔امن وا مان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے ،ملک آ گے جانے کے بجائے پیچھے جا رہا ہے ،حکمرانوں کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدگی سے عمل کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.