فلم ”ماہ میر“ کی ناکامی کے سوال پر انجم شہزاد برہم
جمعہ 12 اگست 2016 12:35
(جاری ہے)
جب ایک اور میڈیا نمائندے نے ہدایت کار سے سوال پوچھنا چاہا تو انجم شہزاد نے پہلے ہی درخواست کردی کہ وہ نئی فلم سے متعلق سوال کریں اور یہ کہ وہ اپنی گذشتہ فلم ’ماہ میر‘ کے لیے ایک الگ پریس کانفرنس رکھ لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم کی کاسٹ میں فیروز خان، سجل علی، جبرائیل، شفقت چیمہ، نیئر اعجاز، راشد فاروقی اور ایلے خان شامل ہیں۔جب ایک میڈیا نمائندے نے اس فلم کو ایک اور پاکستانی فلم ’ایکٹر ان لا‘ سے ملایا تو اس پر ہدایت کار انجم شہزاد کا کہنا تھا کہ اس فلم کا خیال بالکل حقیقی ہے اور دوسری کسی فلم سے مماثلت نہیں رکھتا، انہوں نے بتایا کہ عبد الخالق نے اس فلم کا اسکرپٹ 4 سال قبل لکھا تھا اور فلم کی شوٹنگ کا آغاز گزشتہ سال اکتوبر میں کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک جذباتی فلم ہے۔فلم کی مرکزی اداکارہ سجل علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی اور ہندوستانی دونوں فلموں میں کام کیا ہے اور ان کے مطابق ان دونوں میں کوئی خاص فرق نہیں، بس تکنیکی طور پر پاکستانی فلموں کو مزید بہتری کی ضرورت ہے، میوزک لانچ پر اپنے دیر سے آنے کی وضاحت کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں بھی ٹریفک جام کی وجہ سے اداکار ایونٹس پر دیر سے پہنچتے ہیں۔یہ فلم عید الضحیٰ پر ریلیز کی جارہی ہے جب کہ اْس وقت پاکستان کی مزید 2 فلمیں بھی سینما گھروں پر لگی ہوں گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.