چکوال، وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی طرف سے میٹر ریڈر اور ایم آر ایس کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیخلاف واپڈا ملازمین کا شدید احتجاج
جمعہ 12 اگست 2016 21:20
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی طرف سے میٹر ریڈر اور ایم آر ایس کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے خلاف چکوال میں واپڈا ملازمین نے احتجاجاً تالابندی کر دی اور واقعہ پر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر وزارت سے استعفیٰ دیں ورنہ احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی ۔
آئیسکو کمپلیکس ہیڈ کوارٹر چکوال میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے رہنماؤں عبدالقیوم تنولی، شفیق الرحمن، پیر سرفراز، اور سجاد خان نے کہا کہ ٹیکسلا میں فرض شناس میٹر ریڈر کے خلاف عابد شیر علی نے جھوٹا مقدمہ درج کروا کر گرفتار کرنے کا جو کارنامہ سرانجام دیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔(جاری ہے)
ہم حکومتی بدبختی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
یونین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت ملازمین اور عوام کو خود کشیاں کرنے پر مجبور کر رہی ہے جبکہ واپڈا ملازمین کو سیاست چمکانے کے لیے کچلا جا رہا ہے۔ قبل ازیں واپڈا دفاتر کی احتجاجاً تالا بندی کر دی گئی۔ اور شہر کی بجلی بند کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگرعابد شیر علی سے استعفیٰ نہ لیاگیا تو واپڈا احتجاجاً بجلی بند کرنے پر بھی مجبور ہوگا۔ جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہوگی۔ مظاہرین نے عابد شیر علی کے ساتھ ساتھ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی نعرہ بازی کی۔ زونل چیئرمین شفیق الرحمن نے انکشاف کیا کہ وزارت خزانہ کے احکامات پر عوام پر بھاری بل ڈالے جاتے ہیں جبکہ عابد شیر علی اور اعلیٰ حکام کی ہدایت پر جان بوجھ کر غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.