آرمی چیف کانیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومت کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار انتہائی سنگین معاملہ ہے‘ خرم نواز گنڈا پور
جمعہ 12 اگست 2016 22:26
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومت کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار انتہائی سنگین معاملہ ہے ،وزیر اعظم قوم کو جواب دیں 17ماہ قبل اتفاق رائے کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جس ایکشن پلان کی منظوری دی گئی تھی اس پر عمل کیوں نہیں ہوا ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 60ہزار خاندانوں نے دہشتگردی کے زخم کھائے اور اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھائیں مگر وزیر اعظم 17 ماہ کے بعد برہمی کے ڈرامے کر کے قوم کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میں رتی برابر بھی شرم ہے تو حکومت چھوڑ دیں ورنہ انکو ایوانوں سے نکالنے کاکام اب عوام کریں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ملک کے مفاد کے خلاف پارلیمنٹ میں بیان دینے والے اور انہیں بولنے کی اجازت دینے والے اور پھر اس زہریلے پراپیگنڈے پر خاموشی اختیار کرنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں اور ہمیں ان کی حب الوطنی پر شک ہے ۔
خرم نواز گنڈا پور نے مزید کہا کہ چودھری نثار نے اپنی پریس کانفرنس میں سیاسی مخالفین کی کرپشن کا ذکر تو کیا مگر اپنے وزیر اعظم کا ذکر گول کر گئے ،انہیں پورا سچ بولنا چاہیے۔چودھری نثار قوم کو نام بتائیں ایان علی اور ڈاکٹر عاصم کا کیس واپس لینے کیلئے کس نے دبا ڈالا؟ وزیر داخلہ کا یہ کہنا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے کوئی سنجیدہ نہیں ، یہ انکی اپنی ہی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔وزیر داخلہ الزام لگانے کی بجائے خود بتائیں سوئس بنکوں میں پڑا پیسہ کس کا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری درست کہتے ہیں ملک میں جمہوریت کے نام پر مک مکا ہے اور سٹیٹس کو کی اس محافظ حکومت کے ہوتے ہوئے ملک سے کرپشن اور دہشتگردی ختم نہیں ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.