قیا م پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لیے ہر بچے کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہو گی‘ ایم ڈی پیف
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے وسیلہ بچوں کو تعلیم جیسا بنیادی حق دلواکر تعلیم یافتہ معاشرہ کی بنیاد رکھ دی ہے ‘طارق محمود
اتوار 14 اگست 2016 13:03
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء) قیا م پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لیے ہر بچے کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہو گی، اس حوالے سے یہ بات اہم ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے وسیلہ بچوں کو تعلیم جیسا بنیادی حق دلواکر تعلیم یافتہ معاشرہ کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ یہ با ت ایم ڈی پیف طارق محمود نے اپنے دفتر میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہی ۔
تقریب میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹرز ،پروگرام ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ طارق محمود نے کہا کہ تعلیم پاکستان کی خوبصورت پہچان ہے ۔ تعلیم کو بنیاد بنا کر ہم اسلامی فلاحی ریاست کی منزل جلد حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس حوالے سے یہ بات اہم ہے کہ ہم اسی بات کا تہیہ کر لیں کہ کو ئی بچہ سکول سے باہر نہیں رہے گا ۔(جاری ہے)
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مختلف علاقوں کے مخصوص سماجی و ثقافتی پس منظر کے تناظر میں پارٹنر سکولوں کے اشتراک سے مفت تعلیم کے منصوبے اس طرح ترتیب دیئے ہیں جن سے ان علاقوں کی تعلیمی پسماندگی ختم کرنے میں مدد ملی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے یوم آزادی پر ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ تعلیم حاصل کرکے اپنے مادر وطن کو عظیم تر بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ قبل ازیں ایم ڈی پیف طارق محمود نے پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی وترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.