اگر حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز پر بات کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں‘ شاہ محمودقر یشی
اگر (ن) لیگ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالتی رہی تو مجبورا تحر یک انصاف بھی کر پشن کے خلاف اور احتساب کیلئے سڑکوں پر جنگ لڑ رتی رہے گی ‘انٹر ویو
اتوار 14 اگست 2016 22:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14اگست۔2016ء) تحر یک انصاف وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ اگر حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز پر بات کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں‘مگر وزیر اعظم کیخلاف آئین کے آرٹیکلز 62/63 کے تحت سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے ریفرنس ضرور دائر کر یں گے‘ نواز شریف عوام کے مینڈیٹ پر پورا اترنے میں ناکام رہے‘ کر پشن کیخلاف تحر یک انصاف کی تحر یک احتساب جاری رہیگی ‘حکمرانوں کو آخرکار پانامہ لیکس کا حساب دینا پڑ یگا ۔
اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے شاہ محموقر یشی نے کہا کہ حکومت نے پہلے تو ٹی اوآرز کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہر ہ نہیں کیا لیکن اگر اب وہ سمجھتے ہیں کہ پار لیمانی کمیٹی میں ٹی اوآرز کا مسئلہ حل کیا جائے تو سب سے پہلے ان کو اپوزیشن کے ٹی اوآرز پر بات کر نا ہوگی کیونکہ ہمیں حکومت کے کر پشن بچاؤ پر مبنی ٹی اوآرز قابل قبول نہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحر یک احتساب کا میاب ہو رہی کیونکہ عوام عمران خان کی کال پر سڑکوں پر نکل آئی ہے اور اگر (ن) لیگ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالتی رہی تو مجبورا تحر یک انصاف بھی کر پشن کے خلاف اور احتساب کیلئے سڑکوں پر جنگ لڑ رتی رہیگی ۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر حکمران بھاگنا چاہ رہے ہیں مگر تحر یک انصاف اور عوام انکی راہ میں رکاوٹ ہیں ان سے پانامہ لیکس کا مکمل حساب لیا جا ئیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.