ترک حکومت کا38 ہزار مجرموں کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ
میاں محمد ندیم بدھ 17 اگست 2016 14:51
انقرہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17اگست۔2016ء)ترک حکومت نے کہا ہے کہ وہ 38 ہزار مجرموں کو پیرول پر رہا کر رہی ہے تاہم ان میں قتل، جنسی جرائم اور دہشت گردی کے مجرم شامل نہیں ہیں۔حکومت کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں مجرموں کو رہا کرنے کے مقصد کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے دو ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں اور سینکڑوں فوجیوں کو اس ناکام بغاوت میں شامل ہونے کے الزام پر برخاست کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔
ترکی کے وزیر قانون باقر بوزدق نے کہا کہ ترکی بعض قیدیوں کو جنھوں نے یکم جولائی سے قبل جرائم کیے تھے، وقت سے پہلے رہا کرے گا۔باقر بوزدق کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے جیلوں میں موجود افراد کی تعداد میں اضافہ ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے ٹوئٹر پر اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ اس اقدام کے تحت مجرموں کو معافی نہیں دی گئی ہے بلکہ انھیں پیرول پر رہا کیا جا رہا ہے۔
ترک و زیر قانون کا کہنا تھا کے ان قیدیوں میں قتل، دہشت گردی یا ریاست کے خلاف اقدام کرنے والے اور 15 جولائی کی بغاوت کے بعد جیلوں میں ڈالے جانے والے افراد شامل نہیں ہوں گے۔خیال رہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے ترک حکومت کی جانب سے ملک میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو گرفتار اور نوکریوں سے برخاست یا معطل کیا گیا ہے۔اس سے قبل گذشتہ روز ترکی میں سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کی تحقیقات کے لیے پولیس نے 44 کمپنیوں کے 120 سربراہوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے ہیں۔پراسیکیوٹرز نے استنبول کی جن کمپنیوں کو نشانہ بنایا ان پر امریکہ میں مقیم اسلامی مبلغ فتح اللہ گولن کی تحریک کے لیے فنڈ جاری کرنے کا شبہ تھااس کے علاوہ پیر کے روز ترکی میں پولیس نے استنبول کی تین عدالتوں پر بھی چھاپے مارے تھے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.