وفاقی تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحانات یکم نومبر سے شروع ہوں گے

بدھ 17 اگست 2016 17:26

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) وفاقی تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحانات یکم نومبر 2016ء سے شروع ہوں گے۔ سپیلمنٹری امتحانات میں نئے طلباء حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

سپیلمنٹری امتحانات میں داخلہ بھجوانے کیلئے آخری تاریخ یکم ستمبر 2016ء رکھی گئی ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 8 ستمبر اور ٹرپل فیس کے ساتھ 19 ستمبر تک داخلہ بھجوایا جا سکتا ہے۔ ایچ ایس ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو کیلئے فیس 1200، 1200 روپے اور دونوں کیلئے فیس 2400 روپے مقرر کی گئی ہے۔ امپرومنٹ کیلئے امتحان دینے والے طلباء کیلئے فیس پارٹ ون اور پارٹ ٹو کیلئے 1350 جبکہ دونوں پارٹس کیلئے 2550 روپے رکھی گئی ہے۔