وزیر خزانہ کی طرف سے بھارتی ہم منصب کو کسی قسم کی کوئی فون کال نہیں کی گئی،سارک وزرائے خزانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت نامہ سارک سیکرٹریٹ کی طرف سے دیا گیا،ترجمان فنانس ڈویژن

بدھ 17 اگست 2016 22:56

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) فنانس ڈویژن کے سرکاری ترجمان نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے بھارتی ہم منصب کو ٹیلی فون کر کے 29 اگست 2016ء کو اسلام آباد میں ہونے والی سارک وزراء خزانہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ وزیر خزانہ کی طرف سے بھارتی ہم منصب کو کسی قسم کی کوئی فون کال نہیں کی گئی بلکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت نامہ سارک سیکرٹریٹ کی طرف سے دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سارک کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا جائے گا کیونکہ پاکستان سارک کانفرنس کے انعقاد کیلئے میزبان ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :