امتحانی مراکز پر دفعہ 144کا نفاذ

جمعرات 18 اگست 2016 16:30

سرگودھا۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اگست۔2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر/ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت سرگودہا دانش افضال نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت یونیورسٹی آف سرگودہا کے زیر اہتمام 26اگست سے سات ستمبر تک جاری رہنے والے ایم اے/ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات کے مراکز میں امیدواروں او رنگران عملے کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

حکمنامے کے مطابق امیدواران کو کتاب ‘ حل شدہ پرچہ جات او رموبائل فون سمیت امتحان میں مدد دینے والی کوئی چیز ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس طرح امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود میں فوٹو سٹیٹ کی تنصیب پر بھی پابندی ہوگی۔