حکومت نے بھکی پاور پلانٹ پر بجلی بنانے کیلئے لگائے جانے والے تین جنریٹروں میں سے ایک جنریٹرمنگوالیا
پاور پلانٹ پر تعمیراتی کام 50فیصد مکمل ہو چکاہے جبکہ پاور پلانٹ 2017کے اوائل میں بجلی کی پیدوار شروع کر دے گا
جمعرات 18 اگست 2016 21:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) حکومت نے بھکی پاور پلانٹ پر بجلی بنانے کیلئے لگائے جانے والے تین جنریٹروں میں سے ایک جنریٹرمنگوالیا ‘ پاور پلانٹ پر تعمیراتی کام 50فیصد مکمل ہو چکاہے جبکہ پاور پلانٹ 2017کے اوائل میں بجلی کی پیدوار شروع کر دے گا ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق امر یکہ سے پاکستان لائے جانیوالایہ جنریٹر جنرل الیکٹرک نے تیار کیا ہے جس کا وزن 380ٹن ہے جسے شیخوپورہ میں بھیکی پاور پلانٹ پر پہنچا دیا گیاہے اور جلد ہی اس کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا جائے گا ان جنریٹرز کے ساتھ تین ٹربائنز بھی لگائی جائیں گی جو کہ فرانس میں تیار کی جارہی ہیں جن میں سے ایک گیس ٹربائن بھی پاکستان پہنچ گئی ہے جو کہ ممکنہ طو ر پر اگلے ہفتے اسی مقام پر پہنچا دی جائے گی اس گیس ٹربائن کا نام کارکردگی کے باعث گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے ۔
اسی طرح کی 9HAگیس ٹربائن جو کہ جنرل الیکٹر ک کی جانب سے بنائی گئی تھی وہ اس وقت فرانس میں بوچینی پاور پلانٹ پر استعمال کی جارہی ہے ۔بھیکی پاور پلانٹ پر تعمیراتی کام 50فیصد مکمل ہو چکاہے جبکہ پاور پلانٹ 2017کے اوائل میں بجلی کی پیدوار شروع کر دے گا اگلی گرمیوں میں بھیکی پاور پلانٹ سے سسٹم میں 750میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.