بچوں کے اغوا کی افواہوں پر کان نہ دھریں، کراچی پولیس چیف
جمعرات 18 اگست 2016 23:07
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) کراچی میں بچوں کے اغوا کی افواہوں سے والدین پریشان ہوگئے جبکہ کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ والدین ان افواہوں پر کان نہ دھریں، معمول کے مطابق بچوں کو اسکول بھیجیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی افواہیں والدین میں خوف وہراس پیدا کرنے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں ،کراچی میں کوئی بچہ اغوا نہیں ہوا، یہ سب افواہیں ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں، افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں، بچوں کو معمول کے مطابق اسکول بھیجیں،شہر میں بچوں کو اغوا کرنے والا کوئی گروہ سرگرم نہیں ،افواہیں سیاسی مقاصد کے لیے پھیلائی جارہی ہیں۔(جاری ہے)
سی سی پی او نے مزید کہا ہے کہ افواہوں کا مقصد رینجرز اور پولیس کی کراچی میں تین سال کی کامیابیوں کو متاثر کرنا ہے، بچوں کے اغوا کی افواہیں سوشل میڈیا پر پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے کے ساتھ مل کر کارروائی کی جائے گی ۔
اس حوالے سے آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین خالد شاہ کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو نہ تو پولیس کی طرف سے اور نہ حکومت سندھ کی طرف سے کسی قسم کی کوئی ہدایت جاری کی گئی ہے، چند اسکولوں نے خود سے سرکلر جاری کر دیے اور ایسا سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کے بعد ہوا۔مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.