بھارت کی جانب سے غیر رسمی جنگ کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستانی فورسز کسی خطرے کے پیش نظر تیار ہیں: طارق فاطمی

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 اگست 2016 21:06

بھارت کی جانب سے غیر رسمی جنگ کی صورتحال کا جائزہ  لے رہے ہیں، پاکستانی ..

اسلام آباد (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2016ء ) طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کسی خطرے کے پیش نظر تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی جنگ کے خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے امور خارجہ طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے غیر رسمی جنگ کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بھارت پاکستان کو غیر رسمی ہتھکنڈوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس تمام صورتحال میں پاکستانی فورسز کسی خطرے کے پیش نظر تیار ہیں۔ پاکستانی فورسز کسی بھی ممکنہ پیش رفت کا جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :