پنجاب پولیس حکمرانوں کی سکیورٹی پر معمور ہے، شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، ایک سال کے دوران تحریک انصاف کے 3 کارکنوں کی ٹار گٹ کلنگ کی گئی،حکومت پنجاب میں امن وا مان کے قیام میں ناکام ہو گئی ، صوبے میں بچوں کے اغوا ء کی بڑھتی ہوئی وارداتیں اور چھو ٹو گینگ کا ظہور تقاضہ کرتا ہے کہ پنجاب میں کراچی طرز کا آپریشن کیا جائے اور رینجر ز کو اختیارات دیئے جائیں
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 21 اگست 2016 22:04
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس تو حکمرانوں کی سکیورٹی پر معمور ہے، شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، ایک سال کے دوران تحریک انصاف کے تین کارکنوں کی ٹار گٹ کلنگ کی گئی، پنجاب میں امن وا مان کے قیام میں ناکام ہو گئی ہے، صوبے میں بچوں کے اغوا ء کی بڑھتی ہوئی وارداتیں اور چھو ٹو گینگ کا ظہور تقاضہ کرتا ہے کہ پنجاب بالخصوص لاہور میں کراچی طرز کا آپریشن کیا جائے اور رینجر ز کو اختیارات دیئے جائیں۔
وہ اتوار کو شہید کارکن مرزا تنویر کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، میاں محمود الر شید نے کہا کہ پولیس فورس شریف خاندان کی سکیورٹی پر تعینات ہے جبکہ ہر گلی میں وارداتیں عام ہیں ، قتل و غارت گری انتہا کو پہنچ چکی ہے جبکہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر زرا بھی عمل درآمد نہیں ہورہا، اب تو سندھ اور دوسرے صوبوں سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں کہ پنجاب میں حکمرانوں کی زیر سرپرستی دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے اڈے قائم ہیں جو حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں، عوام کا مطالبہ ہے کہ صوبہ میں فوری طور پر رینجر ز تعینات کی جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہو۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.