وفاقی حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے برآمدت اور درآمد ات میں 22ارب ڈالر کا نقصان ہوا ، ڈاکٹر نوشین حامد

پیر 22 اگست 2016 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے برآمدت اور درآمد میں ملک کو 22ارب ڈالر کا نقصان ہوا ،وفاقی حکومت بتائے کہ اس نقصان کا ذمہ دار کون ہے ،وزیراعظم قومی اسمبلی میں آکر اس نقصان کا جواب دیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پراپرٹی پر بھاری ٹیکس کی وجہ سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہورہا ہے ،سرمایہ دار اور صنعت کار اس صورت حال سے سخت پریشان ہیں ،ان کی پریشانی دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ،جب تک حکومت برآمد ات کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کرے گی ملک میں معاشی خوشحالی نہیں آئے گی ،زراعت اور لائیوسٹاک پر ہی توجہ دی جائے ملک کی معاشی حالات بہتر ہوسکتی ہے ،ملک میں پہلے ہی بہت بے روزگاری ہے اور حکومت کی عجیب حکمت عملی سے بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ،اس صورت حال سے نجات حاصل کرنے کے لئے سنجیدہ کوشش کی جانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :