بی اے ، بی ایس سی کے نتائج کا اعلان29اگست کو کیا جائے گا

پیر 22 اگست 2016 16:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 29اگست کو کیا جائے گا جبکہ28اگست کو ان امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزازمیں تقریب منعقد ہوگی نیوکیمپس میں منعقد ہونے والی اس تقریب کی صدارت گورنر پنجاب چانسلر پنجاب یونیورسٹی محمد رفیق رجوانہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ان امتحانات میں کل ایک لاکھ18ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 90ہزار امیدواروں کا تعلق بی اے آرٹس اور 23ہزار5سو30کا تعلق بی ایس سی سے ہیں۔