درندگی کی انتہا، 16 سالہ بھارتی لڑکے نے 11 ماہ کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
سمیرا فقیرحسین پیر 22 اگست 2016 16:49
آگرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) : 16 سالہ بھارتی لڑکے نے پڑوسیوں کے گھر میں موجود ایک 11 ماہ کی معصوم بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آگرہ کے ایک قصبے میں پولیس اسٹیشن سے 500 میٹر کی دوری پر پیش آیا۔ بھارتی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی شخص نے بتایا کہ16 سالہ مُجرم کو پورے گاؤں میں بدنام لڑکا سمجھا جاتا ہے۔
ہفتے کی شام کو 16 سالہ لڑکا پڑوسیوں کے گھر گیا جہاں اس نے ان کی 11 ماہ کی بچی کو کھلونا دینے اور اس کے ساتھ کھیلنے کی اجازت طلب کی۔(جاری ہے)
بچی کے اہل خانہ نے ملزم کو اجازت دیدی۔ جس کے بعد 16 سالہ لڑکے نے 11 ماہ کی معصوم بچی کو غیر فطری طریقے سے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اپنی بچی کی چیخ وپکار سن کر بچی کے والدین ملزم کے گھر کی جانب لپکے، تب تک ملزم موقع سے فرار ہو چکا تھا۔
پولیس آفیسر نے بتایا کہ متاثرہ بچی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے بھجوایا گیا ہے۔ جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد گاؤں میں بیٹھی پنچائت نے ملزم کے اہل خانہ سے قطع تعلقی کا حکم جاری کیا۔ ایک مقامی تاجر نے بتایا کہ پنچائت کے فیصلے کے مطابق ہم ملزم کے خاندان سے کوئی بھی لین دین یا خرید و فروخت نہیں کر سکتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.