بہاؤالدین زکریہ یونیورسٹی طلباء کا مظاہرہ ، سینکڑوں طلباء ڈگریاں جاری نہ ہونے کے خلاف سراپاء احتجاج

پیر 22 اگست 2016 17:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقعہ بہاؤ الدین زکریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس کے سینکڑوں طلباء ڈگریاں جاری نہ ہونے کے خلاف سراپاء احتجاج بن گئے اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کینال روڈ بند کر دی احتجاجی طلباء کا مطالبہ تھا کہ بہاؤالدین زکریہ یونیورسٹی لاہور کہمپس سے پاس ہونے والے 312طلباء کو ڈگریاں جاری کی جائیں مظاہرین کا موقف تھا کہ یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے لاہور کیمپسسے پاس ہونے والے طلباء کو ڈگریاں جاری کرنے کی اجازت نہیں دی جس سے پاس تلباء کی حق تلفی ہو رہی ہے ان کا مطالبہ تھا کہ لاہور کیمپس سے پاس ہونے والے طلباء کو ڈگریاں جاری کی جائیں مظاہرے سے کینال روڈ پر ٹریفک گھنٹوں بند رہی بعد ازاں اعلی حکام کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے

متعلقہ عنوان :