پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں دوسرے سے پہلے ،بھارت پہلے سے دوسرے نمبرپرآگیا
پیر 22 اگست 2016 20:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) ویسٹ انڈیزاوربھارت کی ٹیموں کے مابین چوتھااورآخری ٹیسٹ بارش کے باعث ڈراہونے کے باعث پاکستان نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی ۔پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں دوسرے سے پہلے جبکہ بھارت پہلے سے دوسرے نمبرپرآگیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان کی ٹیم پہلے نمبرہے جبکہ بھارت دوسرے،آسٹریلیا تیسرے اورانگلینڈ چوتھے نمبرپرہے۔
پہلے نمبرپرپاکستان نے25میچ کھیل کر2767پوائنٹس حاصل کئے اسکی ریٹنگ111ہے۔دوسرے نمبرپربھارت نے25میچ کھیل کر2748پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ110ہے۔تیسرے نمبرپرآسٹریلیانے36میچ کھیل کر3905پوائنٹس حاصل کئے اسکی ریٹنگ108ہے۔چوتھے نمبرپرانگلینڈ نے41میچ کھیل کر4427پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ108ہے۔(جاری ہے)
پانچویں نمبرپرنیوزی لینڈ نے28میچ کھیل کر2773پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ99ہے۔
چھٹے نمبرپرسری لنکا نے32میچ کھیل کر3055پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ95ہے۔ساتویں نمبرپرجنوبی افریقہ نے22میچ کھیل کر2015پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ92ہے۔آٹھویں نمبرپرویسٹ انڈیز نے26میچ کھیل کر1749پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ67ہے۔نویں نمبرپربنگلہ دیش نے12میچ کھیل کر687پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 57ہے۔دسویں نمبرپرزمباوے نے7میچ کھیل کر53پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 8ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
فیصلہ کیا تھا کہ ہدف 18ویں اوور سے پہلے حاصل کرنا ہے ، بابر اعظم کا انکشاف
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 19 سالہ تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
-
فخر اور رضوان کا لاٹھی چارج، پاکستان دوسرے ٹی ٹونٹی میں کامیاب
-
شاہین آفریدی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، آئرلینڈ نے پاکستان کو کامیابی کے لیے بڑا ہدف دیدیا
-
پاکستان اور آئرلینڈ کا دوسرا ٹی ٹونٹی بارش کے باعث تاخیر کا شکار
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کے باوجود کھلاڑی ڈیلی الاؤنس سے محروم
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
-
اذلان شاہ کپ فائنل میں جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی تنزلی
-
وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث ہاکی ٹیم کے لیے رکھی گئی تقریب منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.