سندھ رینجرز نے یم کیو ایم کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو حراست میں لے لیا
مجھے دو منٹ پریس کانفرنس کرنے دیں ،میں صرف دو جملے بولنا چاہتا ہوں ، میڈیا ہاؤسز پر حملے کے حوالے سے اپنا موقف بیان کرنا چاہتا ہوں،فارو ق ستار کا اصرار ابھی ہمارے ساتھ چلیں ،واپسی پر جو کہنا چاہیں آکر کہہ لیں، رینجرز اہلکاروں کا جواب
محمد علی پیر 22 اگست 2016 22:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اگست۔2016ء) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ، خواجہ اظہار الحسن اور دیگر رہنما پریس کانفرنس کرنے کے لئے کراچی پریس کلب پہنچے تو رینجرز اہلکارز نے ان کو حراست میں لیکر میڈیا گفتگو کرنے سے روک دیا ۔ذرائع کے مطابق پیر کو میڈیا ہاؤسز پر حملے کی وضاحت کرنے کے لئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار ، خواجہ اظہار الحسن اور دیگر رہنما پریس کانفرنس کرنے کے لئے پریس کلب پہنچے تو وہاں پر رینجرز اہلکارز پہلے سے موجود تھے ، رینجرز اہلکارز نے فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو حراست میں لیکر پریس کانفرنس کرنے سے منع کر دیااور اپنے ساتھ لے گئے ۔
اس موقع پر رینجرز اہلکارز سے بحث کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مجھے دو منٹ پریس کانفرنس کرنے دیں ،میں صرف دو جملے بولنا چاہتا ہوں اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے حوالے سے اپنا موقف بیان کرنا چاہتا ہوں جس پر رینجرز اہلکارز نے کہا کہ ابھی ہمارے ساتھ چلیں واپسی پر جو کہنا چاہیں آکر کہہ لیں ۔(جاری ہے)
فاروق ستار نے کہا کہ مجھے چھوڑ دیں ،میں خود اپنی گاڑی میں آپ کے ساتھ چلتا ہوں ،میری زبان کا اعتبار کریں ، میں اپنی گاڑی میں جاؤں گا ، آپ میرے ساتھ زبردستی نہ کریں ،میں بھی پاکستانی ہوں ،جس پر رینجرز اہلکارز نے کہا کہ آپ کو ابھی ہمارے ساتھ چلنا ہو گا کیونکہ آپ کو ڈی جی نے بلایا ہے ۔
اس کے بعد رینجرز اہلکار فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو زبردستی بازو سے پکٹر کر اپنے ساتھ لے گئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.