آصف زرداری کی کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملے کی سخت مذمت،واقعے میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت
پیر 22 اگست 2016 22:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا طرز عمل معاشرے میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کے رویوں کی نشاندہی کر رہا ہے۔
(جاری ہے)
سابق صدر نے حکومت سندھ کو ہدایت کی کہ وہ میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے موثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔
آصف علی زرداری نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ایسے اقدامات کئے جائیں تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اظہار رائے کی آزادی کے اصول کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں برداشت کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
-
عمران خان کی عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل: خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
9 مئی جلا ئوگھیرائو کیس میں اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.