کلبھوشن کی گرفتاری پر وزیر اعظم سوگ کی حالت میں کیوں ہیں ؟،بلوچستان پاکستان کی خوشحالی کا گیٹ وے ،موجودہ حکمران سکیورٹی رسک ہیں‘ قومی سلامتی کے دشمن خاندان کو بے نقاب کیا ،انجام تک بھی پہنچاؤں گا
سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی بلوچستان کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
پیر 22 اگست 2016 22:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے محب وطن عوام پاکستان کی خوشحالی ،استحکام اور بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں ‘بلوچستان پاکستان کی خوشحالی کا گیٹ وے ہے ‘موجودہ سکیورٹی رسک حکمرانوں سے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی حدود کو خطرہ ہے‘پاکستان کی سلامتی کے دشمن شریف خاندان کو بے نقاب کر دیا عوام سے مل کر انجام تک بھی پہنچاؤں گا‘بلوچستان کے محب وطن عوام نواز حکومت کے غداروں کو اچھی طرح جان چکے‘ وزیر اعظم قومی سلامتی کے خلاف کام کرنیوالے جاسوس کلبھوشن کی گرفتاری پر سوگ کی حالت میں کیوں ہیں ؟پانامہ کے ڈاکو ملکی مستقبل سے کھیل رہے ہیں ۔
بلوچستان کے عوام کوئٹہ دہشتگردی پر دل گرفتہ ہیں اور وزیر اعظم نے اپنے غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے ہونٹ سی رکھے ہیں۔(جاری ہے)
بلوچستان سے متعلق وزیراعظم ’’اپنے یار ‘‘کی کھلی مداخلت پر خاموش کیوں ہیں؟ ۔ وہ پیر کو یہاں مرکز ی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک بلوچستان کے صدر حبیب اﷲ چشتی کی قیادت میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے100رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔
وفد میں محمد اسماعیل نور زئی ،بختیار احمد بلوچ ،سید سبحان شاہ ،غلام رسول قادری ،الہی بخش باروی،محمد سلیم خان ،حافظ حامد ایڈووکیٹ،شازیہ بلوچ اور کوئٹہ ،پشین لورا لائی،قلات،چاغی ،خضدار و دیگر اضلاع سے آئے رہنماء شامل تھے ۔اس موقع پرچیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین ،پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء احمد نواز انجم ،جی ایم ملک ،قاضی فیض الاسلام،تنویر خان،جواد حامد اور بشیر خان لودھی بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ قدرتی وسائل سے مالامال بلوچستان کی پسماندگی میں موجودہ حکمرانوں نے اضافہ کیا ۔پہلے صرف غربت اور نا انصافی تھی اب دہشتگردی بھی ہے ۔بلوچ عوام مہمان نواز،رحم دل،دوست نواز اور محب وطن پاکستانی ہیں ۔حکمرانوں نے بلوچستان کو لا وارث صوبہ بنا دیا ہے ۔میرا دل بلوچیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ،اکیلا بلوچستان سارے پاکستان کو پال سکتا ہے ۔28اگست کو تحریک قصاص و سا لمیت پاکستان کے سلسلے میں کوئٹہ منان چوک میں احتجاجی مظاہرہ و دھرنا ہو گا۔مظاہرے سے خطاب کروں گا اور بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل پر بھی بات کرونگا ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ کوئٹہ میں کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔سربراہ عوامی تحریک نے کہاکہ منہاج ویلفیئر کے زیر اہتمام چلنے والے فلاحی منصوبوں کا مرکز آئیندہ بلوچستان کے پسماندہ علاقہ جات ہوں گے ،صاف پانی کی فراہمی ،تعلیمی منصوبوں اور وسیلہ روزگار سکیم میں بلوچستان کے غریب بہن بھائیوں کو خصوصی توجہ دی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.