رینجرز ہیڈ کوارٹرز آنے کا اعلان کرنے والوں کو دیکھ لیں گے، وزیراعلی سندھ
میڈیا پر حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جو دہشت گردوں کا منصوبہ تھا، مراد علی شاہ کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے جسے ہر صورت برقرار رکھا جائے جب کہ امن وامان کا مسئلہ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، گورنرسندھ
پیر 22 اگست 2016 22:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا چینلز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جو دہشت گردوں کا منصوبہ تھا جب کہ رینجرز ہیڈ کوارٹرز آنے کا اعلان کرنے والوں کو دیکھ لیں گے۔
(جاری ہے)
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مختلف ٹی چینلز کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے میڈیا پر حملے کا ماحول پیدا کیا اس کی مذمت کرتے ہیں جب کہ میڈیا پر حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جو دہشت گردوں کا منصوبہ تھا اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ واقعے سے متعلق ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن سے ٹیلی فون پربات کی جب کہ انہوں نے بھی کہا ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہا کہ کل رینجرز ہیڈ کوارٹر یا وزیراعلی اور گورنر ہاؤس آنے والوں کو دیکھ لیں گے۔دوسری جانب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے جسے ہر صورت برقرار رکھا جائے جب کہ امن وامان کا مسئلہ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.