امن دشمنوں کی کوششیں ناکام ، کراچی کی رونقیں بحال رہیں
کراچی کے علاوہ حیدر آباد، سکھر، میر پور خاص، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، سجاول، بدین، نوابشاہ، دوڑ اور سانگھڑ سمیت دیگر شہروں میں بھی کاروبار زندگی مکمل طور پر بحال ہوگیا
منگل 23 اگست 2016 12:20
(جاری ہے)
سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ رواں دواں ہے جب کہ تمام کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور بازار میں بھی معمول کی چہل پہل ہے۔
اس کے علاوہ عدالتی کارروائیاں بھی معمول کے مطابق جاری رہیں ۔کراچی کے علاوہ حیدر آباد، سکھر، میر پور خاص، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، سجاول، بدین، نوابشاہ، دوڑ اور سانگھڑ سمیت دیگر شہروں میں بھی کاروبار زندگی مکمل طور پر بحال ہے تاہم کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ اعلیٰ افسران کی جانب سے بھی مسلسل گشت کیا جارہا ہے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے تمام مرکزی دفاتر سیل ہونے کے بعد پی ایس پی کارکنوں نے علی الصبح عزیز آباد کے علاقے میں مکا چوک پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے۔ دوسری جانب عزیز آباد کے علاقے میں ہی پی ایس پی اور ایم کیو ایم کی خواتین کارکنان آمنے سامنے آ گئیں اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔اس سے قبل رینجرز کی بھاری نفری نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور اطراف کے علاقے کا محاصرہ کیا اور عامر خان سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز اہلکاروں نے ایم پی اے ہاسٹل اور خورشید بیگم میموریل ہال کی بھی تلاشی لی۔ رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران نائن زیرو سے ملنے والے ریکارڈ سمیت دیگر اشیا بھی تحویل میں لے لیں۔رینجرز کے آپریشن کے دوران خواتین اہلکار بھی ہمراہ تھیں جب کہ اس دوران پولیس کی بھاری نفری کو بھی علاقے میں طلب کرلیا گیا۔ رینجرز نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کی مکمل تلاشی لی جس کے بعد اسے سیل کردیا، کراچی میں حالات کی کشیدگی اور ایم کیوایم کے رہنماوٴں کی گرفتاریوں کے بعد ایم کیوایم کی آفیشل ویب سائٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ایم کیو ایم مرکز پرآپریشن مکمل ہونے کے بعد سیکٹر کمانڈر رینجرز خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ نائن زیرو پرآپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور آپریشن کے دوران تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا جب کہ ایم کیو ایم قائد کے گھر اور شعبہ اطلاعات سمیت ایم پی اے ہاسٹل کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نائن زیرو پر آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے اسلحہ بھی ملا ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر کے شہری علاقوں میں ایم کیو ایم کے دفاتر سیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبے بھر کے تمام ایس ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور ایس پیز کو اپنے اپنے علاقوں میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات ملی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچا جاسکے۔مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.