ارباب اختیارسے کہتا ہوں سندھ کے شہری ووٹرز کو لاوارث نہ سمجھیں ایم کیو ایم کے کارکنان کو لاوارث سمجھ کر کوئی غلط پالیسی مرتب نہ کی جائے، مصطفی کمال
کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے دوسروں کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے ، قائد ایم کیو ایم ہی متحدہ کے معاملات چلاتے رہے ہیں اور آئندہ بھی وہی چلائیں گے شہر کے لوگوں نے 85 فیصد مینڈیٹ دے رکھا تھا لیکن چوکیدار ہی چور نکل آیا ہے، ہم سے جو” را“ کے ایجنٹ کے ثبوت مانگتے تھے، انہوں نے آج خود ہی مہر لگادی ہے،سربراہ پاک سرزمین پارٹی کی پریس کانفرنس
منگل 23 اگست 2016 23:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اگست ۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اور سابق سٹی ناظم سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کی گزشتہ روز تقریر کے بعد سندھ کے شہری علاقوں خصوصاًکراچی اور حیدرآباد میں جو کریک ڈاؤن ہوا وہ صحیح نہیں ہے۔ارباب اختیارسے کہتا ہوں کہ وہ سندھ کے شہری ووٹرز کو لاوارث نہ سمجھیں اور ایم کیو ایم کے کارکنان کو لاوارث سمجھ کر کوئی غلط پالیسی مرتب نہ کی جائے۔
کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے دوسروں کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے ، قائد ایم کیو ایم ہی متحدہ کے معاملات چلاتے رہے ہیں اور آئندہ بھی وہی چلائیں گے۔شہر کے لوگوں نے 85 فیصد مینڈیٹ دے رکھا تھا لیکن چوکیدار ہی چور نکل آیا ہے، ہم سے جو” را“ کے ایجنٹ کے ثبوت مانگتے تھے، انہوں نے آج خود ہی مہر لگادی ہے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل رضاہاروں سمیت دیگررہنمابھی موجود تھے۔ سید مصطفی کمال نے کہاکہ ایم کیو ایم کے ووٹرز کو لاوارث نہ سمجھا جائے، قائد ایم کیو ایم کی گزشتہ روز تقریر کے بعد سندھ کے شہری علاقوں خصوصا کراچی اور حیدرآباد میں جو کریک ڈاؤن ہوا وہ صیح نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز اے آرے وائی سمیت تمام میڈیا ہاؤسز پر حملہ کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور کسی بے گناہ کو اس میں گرفتار نہ کیا جائے۔مصطفی کمال نے کہاکہ شہری سندھ کے لوگوں نے ایم کیو ایم کو 85 فیصد مینڈیٹ دیا مگر کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہری سندھ کے علاقوں میں حالات بتدریج خراب ہوئے کیونکہ سندھ حکومت نے چور کو چوکیدار بنا دیا ہے۔سربراہ پاک سرزمین نے ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آتاکہ پریس کانفرنس میں کیا بات کی گئی، فاروق ستار بہت معصوم آدمی ہیں مگر معلوم نہیں کہ وہ کس چیز کا انتظار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ گرتی ہوئی دیوار ہے جس اس کو بچانے آئے گا ملبے تلے دب کر زخمی ہوجائے گا، متحدہ قائد پاکستان کے خلاف باتیں کررہے ہیں اور اپنے ہی ملک کو دہشت گردی کا گڑھ کہہ رہے ہیں، یہ کیسی کیفیت ہے کہ انسان بھارتی خفیہ ایجنسی” را“ کا ایجنٹ بن جائے۔مصطفی کمال نے متحدہ کے کارکنان سے کہا کہ وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں، حکومت اگر عوام کو حقوق نہیں دے گی تو ہم اس کے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ ہم سے جو” را“ کے ایجنٹ کے ثبوت مانگتے تھے، انہوں نے آج خود ہی مہر لگادیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.