گھر والے نہیں چاہتے تھے میں رائٹربنوں مگر لکھاری بننا میری قسمت میں لکھا ہوا تھا‘ خلیل الرحمن قمر

ڈرامہ سیریل ”صدقے تمہارے “میں نے اپنی زندگی پر لکھا جس میں تمام تر سچائیاں بیا ن کی ہیں‘ نامور رائٹر

بدھ 24 اگست 2016 13:08

گھر والے نہیں چاہتے تھے میں رائٹربنوں مگر لکھاری بننا میری قسمت میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست۔2016ء ) نامور فلم اور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمن قمر نے کہا ہے کہ میرے گھر والے نہیں چاہتے تھے کہ میں رائٹربنوں مگر لکھاری بننا میری قسمت میں لکھا ہوا تھا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب میں ساتویں جماعت میں تھا تو اس وقت میں نے روزنامہ امروز کے رسالے میں بچوں کیلئے لکھنا شروع کر دیا تھا ۔

جب گھر والوں کو علم ہوا تو انہوں نے مجھ پر سختی کی تو میں نے غصے میں آکر اپنی لکھی ہوئی تمام تحریروں کو پھاڑ دیا اور پھر دوبارہ 15 سال کے بعد لکھنے کے لئے قلم اٹھایا۔ خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ رائٹروہی کچھ لکھتا ہے جو معاشرے میں ہو رہا ہوتا ہے اور بالکل اسی طرح شاعر بھی جب شاعری کر تا ہے تو حقیقت میں وہ اپنے اندرکی ترجمانی بیان کررہا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل ”صدقے تمہارے “میں نے اپنی زندگی پر لکھا ۔جس میں تمام تر سچائیاں بیا ن کی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کل کی محبت ایک میسج کی طرح ہے ، جیسے ہی میسج ڈیلیٹ ہوتا ہے ساتھ ہی محبت بھی ڈیلیٹ ہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہوش حیات اچھی اداکارہ ہیں اور ہمایوں سعید بہترین اداکار ہیں لیکن سب سے اچھی اداکاری مجھے سہیل احمد کی لگتی ہے جو ایک ورسٹائل اداکار ہیں ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی اپنے حالات سے مایوس نہیں ہوا کیونکہ ایک وہ بھی وقت تھا کہ میں نے لاہور کے باغ جنا ح میں پینٹ کر کے بھی رزق کمایا ۔

متعلقہ عنوان :