
عورت چاہے یا نہ چاہے، اسے مرد کی ضرورت ہوتی ہے، غنا علی
جمعرات 19 جون 2025 22:17

(جاری ہے)
جلد شادی کرنے اور بچے پیدا کرنے کے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے 26 سال کی عمر میں شادی کی اور انہیں لگا کہ وہ ہی وقت ان کی شادی کے لیے سب سے بہتر ہے۔
ان کے مطابق 26 سال کی عمر کو پہنچتے ہی انہیں محسوس ہوا کہ انہیں ساتھی اور مرد کی ضرورت ہے، اس لیے انہوں نے ادھر ادھر دیکھنے اور ساتھی ملنے کے بعد شادی کرلی۔غنا علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اعلی طبقے سے تعلق رکھنے والی محض 15 سے 20 فیصد لڑکیاں ایسی ہوتی ہیں جو کیریئر، نوکری اور کام کو پہلی ترجیح دیتی ہیں اور پھر ایسی لڑکیوں کی شادیاں بھی نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشرہ مردانہ ہے، جہاں مردوں کی سوچ مختلف ہے، وہ بولڈ اور کام کرنے والی خاتون کو پسند تو کرتے ہیں لیکن ان سے شادی نہیں کرنا چاہتے۔غنا علی کے مطابق بہت سارے مرد اپنے دوستوں سے بات کرتے وقت کسی بولڈ لڑکی کی تعریفیں کریں گے اور کہیں گے کہ وہ دوستی کے لیے تو ٹھیک ہے لیکن اس سے شادی نہیں کی جا سکتی۔اداکارہ نے اس بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ان کی سوچ ایسی نہیں، انہیں عورت کی زندگی میں مرد کی اہمیت کا اندازہ ہے، عورت کو چھتری اور سہارے کی ضرورت پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں عورت چاہے یا نہ چاہے لیکن اسے مرد کے سہارے اور ساتھ کی ضرورت پڑتی ہے، مرد کے ملنے سے عورت محفوظ ہوجاتی ہے۔غنا علی کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد وہی مرد خاتون کو عزت سے دیکھنے لگتے ہیں جو شادی سے قبل عورت کو اپنے شکار کے طور پر دیکھتے تھے۔انہوں نے شادی اور شوہر کو عورت کی ضرورت، چھتری، سہارا اور تحفظ بھی قرار دیا۔خیال رہے کہ غنا علی نے 17 مئی 2021 کو کراچی کے کاروباری شخص عمیر گلزار سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں اسی سال نومبر میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔اداکارہ کے ہاں جنوری 2023 میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، چند ماہ قبل انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کے شوہر اور خاندان کے دوسرے افراد نہیں چاہتے کہ وہ اداکاری کریں لیکن شوبز میں کام کرنا ان کا جنون ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل کردی
-
بھارت،آشنا سے شادی کیلئے گھر سے بھاگنے والی لڑکی نے اجنبی سے شادی کرلی
-
ڈکی بھائی کے بعد این سی سی آئی اے نے چار یوٹیوبرز ،سوشل میڈیا انفلوئنسز کو بھی طلب کرلیا
-
یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15ستمبر تک توسیع
-
فردوس جمال نے ماضی کے مشہور فلمی اداکارشاہد کو ایکٹرماننے سے انکارکردیا
-
کئی بارمطالبہ کیا گیا کہ والد سے اعلان لاتعلقی کروں، اذان سمیع خان
-
اگرشادی میں دیر ہورہی ہے تو یہ دیر اللہ کی طرف سے ہے، مایا علی
-
دبئی کی شہزادی طلاق کے ایک سال بعد ہی گلوکارکے عشق میں مبتلا ، منگنی کرلی
-
اب تک سچا پیار ہوا ہی نہیں، سلمان خان کے اعتراف پر مداحوں میں ہلچل
-
شہروز کے ساتھ بیٹی نوریح کی پرورش پر اپنی انا کو قربان کرنا پڑا،سائرہ یوسف
-
ویشال، سائی دھنشیکا کی منگی، تقریب کی پہلی تصاویر سامنے آگئیں
-
گانے میں سکول طالبہ کا بولڈ ڈانس، سونم کپور کی خاموش حمایت کے بعد تنازع مزید شدت اختیار کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.