اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹاؤن کی کارروائی پپو موٹر سائیکل چورگینگ کے سرغنہ سمیت 2ملزم گرفتار
بدھ 24 اگست 2016 20:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء ) اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹاؤن نے مو ٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث پپو موٹر سائیکل چورگینگ کے سرغنہ سمیت 2ملزموں کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ19 مو ٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کار چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور ان میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی ہدایات پر پولیس کی سپیشل ٹیمیں ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں۔
ایس پیCROسید ندیم عباس نے ڈی ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹاؤن سلیم مختار بٹ کی سربراہی میں اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹاؤن بشارت علی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جوپولیس ٹیم تشکیل دی اس نے موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث پپو موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ حیدر علی عرف پپو اور اس کے ساتھی ظہیر عباس کوگرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ 19موٹر سائیکلیں، موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس اور ماسٹر کیزبرآمد کر لی ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.