کراچی، فائرنگ سے زخمی ہونیوالا سکیورٹی اہلکار سپتال میں دم توڑ گیا

جمعرات 25 اگست 2016 12:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست۔2016ء) صدر لکی اسٹار کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا سکیورٹی اہلکار دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت امجد کے نام سے کر لی گئی ہے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں شہریوں نے دو مبینہ ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق رات گئے فیڈرل بی ایریا میں شہریوں نے دو مبینہ ملزمان کو پکڑا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :