بیوی کی لاش اٹھا کر دس کلومیٹر چلنے والا بھارتی شخص، سوشل پر ویڈیو وائرل
سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 اگست 2016 14:09
اڑیسہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2016ء) : بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک غریب بھارتی شخص اپنی بیوی کی لاش کو اسپتال سے اپنے کندھوں پر اُٹھا کر دس کلو میٹر تک چلتا رہا جبکہ اس شخص کے ساتھ اس کی 12 سالہ بیٹی بھی ماں کی موت پر روتی ہوئی بھاری قدموں سے باپ کے ساتھ چلتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق 42 سالہ دانا مہاجی کی اہلیہ ٹی بی کے مرض میں مبتلا تھی جسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ اس موذی مرض کے ہاتھوں اپنی جان گنوا بیٹھی۔
مہاجینے بتایا کہ میں غریب ہوں اور بیوی کی لاش 60 کلومیٹر دور گاؤں لیجانے کے لیے میں نے اسپتال انتظامیہ سے ایمبولینس دینے کی درخواست کی لیکن انتظامیہ نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں میری کوئی مدد نہیں کر سکتے لہٰذا میں نے اپنی بیوی کو لاش کو اپنے کندھے پر اٹھایا اور اپنی 12 سالہ بیٹی کے ہمراہ گاؤں کی جانب چلنے لگا۔(جاری ہے)
تھوڑا دور جا کر ایک ضلعی کلیکٹر نے مہاجی کی مدد کی اور ایمبولینس کا انتظام کیا۔
کلیکٹر کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ایک گورنمنٹ اسکیم کے تحت اسپتالوں کو ایسے افراد کی مدد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ مہاجی کی اپنی اہلیہ کو کندھوں پر اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوئی جس پر صارفین نے مہاجی کی ہمت کی داد دیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کی اس بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.