گاجر کی اگیتی کاشت کیلئے ٹی ٹونٹی قسم استعمال کی جا ئے،ماہرین زراعت

جمعرات 25 اگست 2016 14:56

فیصل آباد۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست۔2016ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گاجر کی اگیتی کاشت کیلئے ٹی ٹونٹی قسم استعمال کریں تاکہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ٹی ٹونٹی گاجر کی ایک اہم ترقی دادہ قسم ہے جس سے بہترین معیار ، خوبصورت شکل اور شاندار ذائقے کی حامل گاجر کی فصل حاصل ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گاجر کی اگیتی کاشت کیلئے زرخیز اور پانی کے مناسب نکاس والی میرازمین کا انتخاب بہترین نتائج کا حامل ہو سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :